سعودی وزیر دفاع کی سویڈش ہم منصب سے ملاقات

   

ریاض: سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے جمعرات کو ریاض میں سویڈش وزیراعظم کے دفتر میں وزیرَ مملکت جوہان سٹورٹ سے ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی کی اطلاع کے مطابق انہوں نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور کے ساتھ ساتھ اپنے ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران موجود دیگر سعودی حکام میں مملکت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور وزیرِ دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف شامل تھے۔سویڈن کے وزیر کے ساتھ ایک وفد بھی تھا جس میں ریاض میں سویڈش سفارت خانہ کے انچارج بیورن کالواکوف اور سویڈش وزارتِ خارجہ میں شرقِ اوسط و شمالی افریقہ کے محکمے کی نائب سربراہ سوفی بیکر شامل تھے۔