سعودی وزیر سیاحت کی جھیل میں کشتی رانی

   

ریاض: سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے عسیر کے علاقے کے دورے کے دوران کشتیوں میں سے ایک کشتی کے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔ ان کی ویڈیو سوشل اور مرکزی میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ سعودی وزیرسیاحت کے ساتھ ان کے نائب شہزادی ھیفاء بنت محمد اور دیگر افراد بھی تھے۔اس علاقے کے کچھ نوجوان اپنی کشتیوں سے انہیں سلام بھیجنے کے خواہشمند تھے۔ اس لیے وزیر نے ان سے بات چیت کی اور ان سے ان کا حال پوچھا۔ نوجوانوں کی خواہش تھی کہ وہ جھیل میں کشتی چلانے کا لطف اٹھائیں۔وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ ان مقامات کا ایک امید افزا مستقبل ہے اور یہ مقامات ترقی کی مستحق ہیں۔ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا عسیر کے اپنے دورے کے دوران میں نے تنومہ کا دورہ کیا۔