ریاض ؍ تہران: سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔ بات چیت میں دونوں شخصیات نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں عید الفطر کی مبارک باد کا تبادلہ بھی ہوا۔