ریاض: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔دونوں شخصیات نے مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انھیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔شہزادہ محمد بن سلمان اور ماکروں کی بات چیت میں عالمی منظرنامے کی تازہ صورت حال اور امن و استحکام کیلئے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔