ریاض ۔ 5 اگست (ایجنسیز) سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی وزیر اعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔مملکت کے ساحلی شہر نیوم میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور ان کی مضبوطی کی صورتیں زیر بحث آئیں۔اسی طرح شہزادہ محمد اور شیخ احمد کے درمیان بات چیت میں مشترکہ دلچسپی کے کئی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔