ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیوم پیلس میں روسی فیڈریشن کے بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونڈ چلوتسکی نے ملاقات کی۔ میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت ، سعودی کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور شوری کونسل کے نائب سربراہ اعلی ڈاکٹر مشعل بن فھم السلمی بھی موجود تھے۔