سعودی ولیعہد کا نومنتخب ایرانی صدر کو فون، انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

   

Ferty9 Clinic

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو فون کرکے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انادولو ایجنسی کے مطاب سعودی وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چہارشنبہ کو ایران کے نو منتخب صدر مسعود پیزشکیان کو فون کرکے ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا، نومنتخب ایرانی صدر نے مبارک باد پیش کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تنماوں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2016 میں ایران کے ساتھ اْس وقت سفارتی تعلقات ختم کردیے تھے جب سعودی عرب میں ایک شیعہ عالم دین کو سزائے موت دینے پر تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ہوا تھا، ستمبر 2023 میں چین کی ثالثی کے باعث دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات سات سال بعد بحال ہوئے تھے۔