سعودی ولیعہد کا پاکستان کے 2107قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

   

اسلام آباد،18فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سفر پرآئے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے پیر کو ان کے ملک میں بند 2107پاکستانی قیدیوں کو فوراً رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چودھری نے یہ اطلاع دی۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے کہا کہ پاکستان کے دودن کے سفر پر آئے سعودی ولیعہد نے وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔مسٹر قریشی نے ٹویٹ کرکے بتایا ،شہزادہ محمد بن سلمان فوری طور پر سعودی عرب میں بند 2107پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے راضی ہوگئے ۔’’انہوں نے لکھا‘‘باقی قیدیوں کے معاملے جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کی اپیل پر فوری کارروائی کیلئے پاکستان کے عوام شہزادے کا شکریہ اداکرتے ہیں۔