ریاض : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لینڈرکنگ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یمن کی تازہ ترین صورتحال زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں یمنی بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچنے کے واسطے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادہ ریما بن بندر بن سلطان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن سعود آل جابر بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ ریاض میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور مارٹینا اسٹرونگ اور سعودی عرب میں امریکہ کے سفیر کرسٹوفر ہنرل بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔