سعودی ولیعہد کی زیرصدارت کابینی اجلاس

   

ایران، فلسطین اور لبنان و دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا
ریاض: ولیعہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیرصدارت وزراء کونسل کے ہفتہ واری اجلاس ریاض میں منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو جمہوریہ گنی بساو کے صدر عمر سیسوکو امبالو اور یونائیٹڈ ریپبلک آف کوموروس کے صدر عثمان رضاعلی کی جانب سے موصول ہونے والے خطوط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولیعہد نے ارکین کابینہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود بزشیکان اور چابان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے علاوہ نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے مطلع کیا۔وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ ریاض میں ہونے والی غیرمعمولی عرب و اسلامی کانفرنس کے حوالے سے غزہ پٹی میں جنگ کو روکنے کیلئے مشترکہ کارروائی کو مضبوط بنانے اور عالمی برادری کے ساتھ اس بارے میں تعاون کو جاری رکھنے کیلئے کیے جانے والے اتفاق کو سراہا گیا۔فلسطین کی حمایت کے لیے سہ فریقی میکانزم کی دستاویز پر دستخط کیے جانے کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ارکین کابینہ نے فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے تباہ کن نتائج کے حوالے سے مملکت کی جانب سے انکے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ عالمی برادری سے دوریاستی حل کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے زوردیا گیا۔