ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کیئرا سٹارمر نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔رابطے کے دوران غزہ پٹی کی صورتحال، اس کے سلامتی اور سیاسی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔برطانوی وزیراعظم نے جدہ میں امریکہ اور روس کے درمیاان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب کے اہم کردار کی تعریف کی۔دونوں رہنماوں نے یوکرین کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں کا جائزہ اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
روس، یوکرین کے 350 قیدیوں کا تبادلہ
دبئی : متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان 350 قیدیوں کے تبادلہ کیا گیا، 176 روسی اور 175 یوکرینی قیدی رہا کیے گئے۔امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے اہم شراکت دار ہے۔اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں معیشت اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔