سعودی ولی عہد اور پوٹن کا یوکرین جنگ روکنے کے اقدامات پر اتفاق

   

ریاض : روس کے صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہزادہ محمد بن سلمان روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں۔ یوکرائن جنگ کے حل کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس جنگ بندی کیلئے تیار ہے۔ یوکرائن کو مزید شرائط ماننا ہوں گی۔