سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

   

ریاض۔ 31 مئی (یو این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈین وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران گفتگو مشرق وسطیٰ کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے خطہ میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا۔