ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یوکرین، روس بحران اور اسے حل کرنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سعودی قیادت کی طرف سے برازیل میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برازیل میں ہونے والے سیلاب سے ہلاکتوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے برازیل کے صدر لویس ایناسیو کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہمیں ملک کے جنوب میں آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں اور نقصانات کا علم ہوا ہے‘۔’مذکورہ سیلاب میں متعدد افراد زخمی اور لاپتہ ہوئے ہیں جس پر ہمیں دکھ ہوا ہے‘۔سعودی قیادت نے برازیل کے صدر کے نام مکتوب میں کہا ہے کہ ’مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں‘۔’سیلاب میں ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں ۔