سعودی ولی عہد کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو مبارکباد

   

دونوں ممالک کے درمیان تجارت و تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور انہیں وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مبارک باد دینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بڑھانے سمیت پورے خطے میں دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کیلیے مل کرکام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔