سعودی ویژن 2030 نے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا

   

ریاض: سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار تیزی سے مملکت کا رخ کررہے ہیں۔ حال ہی میں مختلف ممالک کے 450 سرمایہ کاروں نے مملکت میں علاقائی مرکزی دفاتر کھولنے کے معاہدے کیے ہیں۔اخبار 24 کے مطابق وزیر سرمایہ کاری نے ریاض میں منعقدہ ’ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹو‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت کے ویژن 2030 کے اعلان کے بعد بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وڑن کے اعلان سے قبل بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جاری کیے جانے والے لائسنس کی تعداد 3 ہزار تھی جو کہ بڑھ کر 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے مزید کہا کہ سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی ان کی مرضی کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا رواں دہائی کے دوران معیشت میں 3 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری متوقع ہے جس کا بڑا حصہ نئے اقتصادی شعبوں کیلئے مخصوص ہوگا جن میں سیاحت، صحت، زراعت اور مالیاتی شعبہ جات وغیرہ شامل ہیں جن کے ذریعے افرادی قوت میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگا۔