ریاض: سعودی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (ایس ٹی سی) 2023میں تیزرفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اورانٹرنیٹ کی سہولت مملکت کے تمام علاقوں تک پہنچائی جائے گی۔کمپنی پہلے ہی نیوم کے مجوزہ میگاسٹی میں اس ٹیکنالوجی کا تجربہ کرچکی ہے.ایس ٹی سی اسٹارلنک کے مقابلے میں زیادہ رفتار کے ساتھ استعمال کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ایس ٹی سی کے منصوبے کا مقصد مملکت کے تمام علاقوں میں تیزرفتارانٹرنیٹ مہیاکرنا ہے،جہاں پہلے ہی اس کی قریبا 90فی صد آبادی کی انٹرنیٹ تک رسائی ہے۔