سعودی پکوان اور عربی میں مہارت رکھنے والی امریکی خاتون

   

ریاض : سعودی عرب میں مقیم امریکی خاتون ’ہیڈی‘ نے ریکارڈ وقت میں عربی پر عبور حاصل کرکے ریاض کے شہریوں کو حیران کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے کہا کہ ’وہ ڈیڑھ برس قبل یہاں آئی تھیں۔ یہاں کی زبان اور ثقافت سے آگاہی کے لیے مملکت آمد کا خواب کافی عرصے سے دیکھ رہی تھی‘۔ہیڈی نے کہا کہ ’مجھے اپنے وطن امریکہ سے بہت محبت ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ سعودی عرب، امریکہ سے مختلف ہے۔ ہمارے یہاں ہمسایوں سے تعارف کی روایت نہیں۔ یہاں فلیٹ میں منتقل ہوئی تو ہمسائے ملنے کے لیے آئے ساتھ ہی تحائف بھی لے کر آئے‘۔ہیڈی نے بتایا کہ ’وہ اپنے ہمسایوں سے گپ شپ بھی کرتی ہیں کھاتی پیتی بھی ہیں۔ سعودی عرب میں جہاں بھی جاتی ہیں خود کو محفوظ محسوس کرتی ہیں‘۔