سعودی ڈاکٹروں نے ایک حاجی کی جان بچالی

   

ریاض، 4 جون (یو این آئی) سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے ایک حاجی کی جان اس وقت بچا لی جب پھیپھڑوں کی ایک رگ کی بندش کی وجہ سے انھیں جان کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ چند دن قبل کرغیزستان سے آئے ایک حاجی کو انتہائی نازک حالت میں مکہ مکرمہ میں واقع شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں داخل کیا گیا، جہاں ہنگامی طور پر طبی ٹیم نے حاجی کی جان بر وقت بچا لی۔صحت حکام کے مطابق طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ حاجی کے پھیپھڑوں کی رگ میں خون جم گیا ہے ، جس کی نوعیت جان لیوا تھی