ریاض، 19 ستمبر (یو این آئی) سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی کی جانب سے مملکت کے 95 ویں یوم وطنی کے موقع پر تعطیل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔ وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منگل یکم ربیع الثانی 1447ھ مطابق 23 ستمبر 2025 کو مملکت بھر میں سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق یوم وطنی سعودی عرب کا قومی دن ہے جسے ہر سال بھرپور جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر
ڈرون سے حملہ
صنعا، 19 ستمبر (یو این آئی) یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے ، جس کی ویڈیو بھی گردش کررہی ہے ۔ یمن سے داغا جانے والا ڈرون اسرائیلی ساحلی شہر ایلات میں ایک ہوٹل کے قریب جاگرا تاہم ڈرون حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔