سعودی کا تیل کی پیداوار میں کمی کا وعدہ، قیمت 11 ماہ کی بلند ترین سطح پر

   

ریاض : برینٹ کروڈ تقریباً ایک فیصد اضافے کے ساتھ 54.09 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو 26 فروری 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔سعودی عرب کی جانب سے تیل پیدا کرنے والے اتحادی ممالک کے ساتھ ایک ملاقات میں توقع سے زیادہ پیداوار میں کمی لانے پر رضامندی کا اظہار کیا گیا، جس کے بعد تیل کی قیمتیں فروری 2020 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ تقریبا ایک فیصد اضافے کے ساتھ 54.09 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو 26 فروری 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں فی بیرل تیل کی قیمت 50.24 ڈالر تک پہنچ گیا جو 26 فروری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ سعودی عرب نے فروری اور مارچ میں یومیہ (بی پی ڈی) 10 لاکھ بیرل کی اضافی، رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں کمی پر اتفاق کیا۔یہ فیصلہ سعودی عرب نے پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور دیگر کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد کیا ۔