کراچی۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب نے پاکستان کو 150 ٹن کھجور کا تحفہ دیا ہے۔ اس تحفے کا اعلان سعودی سفارتخانے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے دیرینہ دوست پاکستان کو 150 ٹن کھجور کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذکورہ تحفہ پاکستانی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے۔یادرہے کہ رواں ہفتہ دنیا بھر میں مقدس ماہ رمضان کا آغاز ہونے والا ہے تاہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی ایک تحدیدات اور پابندی بدستور جاری ہیں۔
