سعودی کا یوم الوطنی ، مدینہ منورہ کو سجادیا گیا

   

ریاض ۔سعودی عرب کے ہر شہر اور گاؤں میں 90 ویں یوم الوطنی کی تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ اس میں وطن سے محبت اور وفاداری کا اظہار شامل ہے۔دریں اثناء مدینہ منورہ کی شاہراہوں پر بھی سعودی پرچموں کی بہار ہے۔گورنر ہاوس اور شہر بھر کی دیگر اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی لائٹوں اور جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔بلدیہ کی جانب سے 90 ویں یوم الوطنی کی مناسبت سے کی گئی خصوصی تیاریوں کے ساتھ مقدس شہر میں موجود باغوں، سڑکوں اور چوراہوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔اس قومی خوشی میں حصہ لینے کے لیے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے جذبات بھی قابل قدر ہیں اور ان کے لیے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ بلدیہ کی عمارتوں اور دیگر محکموں کی عمارتوںکو بھی سعودی جھنڈوں اور سبز روشنیوں سے منفرد انداز میں سجایا گیا ۔