سعودی کمپنی ’’سکوپا‘‘ کا ہیلی کاپٹر کی مقامی تیاری کیلئے’’ایئربس‘‘ سے معاہدہ

   

ریاض :سعودی سرکاری ٹی وی نے پیر کو بتایا کہ سعودی دفاعی کمپنی ’’سکوپا‘‘ (SCOPA) انڈسٹریز نے مملکت میں سول اور ملٹری ہیلی کاپٹر کی تیاری کو مقامی بنانے کے لیے امریکی طیارہ ساز کمپنی ’’ایئربس‘‘ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق کمپنی کو اس حوالے سے 20 سالوں میں 25 بلین ریال (6.67 بلین ڈالر) سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔