ریاض،13 اگست (یو این آئی) سعودی عرب میں القصیم گورنری کے شہر بریدہ میں ہونے والا کھجور میلہ دنیا کے سب سے بڑے اور نمایاں کھجور بازاروں میں شمار ہونے لگا ہے ۔سعودی عرب کے بریدہ کھجور میلے میں سالانہ 3 ارب 200 ملین ریال سے زائد کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، اس فروخت کے ساتھ یہ کارنیوال علاقے اور ملک کی معیشت کیلئے ایک اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے ۔یہ کھجور میلہ اب گنیز بک میں آف ورلڈ ریکارڈز کا بھی حصہ بن گیا ہے ، کھجور بازار کے سیکریٹری جنرل خالد النقید نے بتایا کہ یہ عالمی سطح پر کھجوروں کی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ ہے ۔