سعودی کی تین جامعات 10 بہترین اداروں میں شامل

   

Ferty9 Clinic

ریاض ۔سعودی عرب کی تین یونیورسٹیاں عرب ممالک کی 10 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی دو، قطر کی ایک جبکہ مصر، لبنان اور عمان کی فی کس ایک یونیورسٹی اس فہرست کا حصہ ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق کیو ایس نے2021 کے حوالے سے دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ان میں عرب دنیا کی دس بہترین یونیورسٹیاں عالمی سطح پر143 اور 650 کے درمیان آئی ہیں۔ سعودی جامعات میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی عربوں میں اول اور دنیا بھر میں143 ویں نمبر پر رہی لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کے مقام میں بہتر ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اس کا نمبر150 واں تھا۔ عرب جامعات میں کے ایف یو پی ایم دوسرے نمبر پر رہی۔ عالمی سطح پر اس کا مقام 186 ویں آیا۔گزشتہ سال عالمی سطح پر اس کا نمبر 189 تھا۔خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی عرب دنیا میں تیسرے اور عالمی سطح پر211 ویں نمبر پر رہی۔ یہ 2007 میں قائم کی گئی تھی۔ بیروت کی امریکن یونیورسٹی عرب جامعات میں چوتھے اورعالمی سطح پر 220 ویں نمبر پرآئی۔ یہ خانگی یونیورسٹی ہے۔ یہ 1866 میں بیروت میں قائم کی گئی۔ قطر یونیورسٹی عرب جامعات میں پانچویں اور عالمی سطح پر245 ویں نمبر پر ہے۔ یہ 1973 میں قائم کی گئی تھی۔امارات یونیورسٹی عرب جامعات میں چھٹے اور عالمی جامعات میں 284 ویں نمبر پر ہے۔ یہ 1976 میں قائم کی گئی تھی۔