ریاض ۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان عارف علوی کو مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔سعودی خبر رساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و نائب، وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو 73 ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔یادرہے کہ پاکستان 14 اگسٹ کو یوم آزادی مناتا ہے۔