سعودی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار،متعدد گرفتار

   

ریاض : ادارہ امن عامہ کی جانب سے رواں ہفتے بعض جرائم کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوٹ مار اور چوری میں ملوث متعدد افراد کو مملکت کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ویب نیوز ’سبق‘ نے ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو پیغام کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس نے ایک سعودی اور سوڈانی کو گرفتار کیا جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ایک غیرملکی سے 8 ہزار ریال چھین لیے تھے۔گاڑیوں کے شیشے توڑنے اور ان میں رکھی گئی قیمتی اشیاچرانے کے الزام میں بھی 2 شہریوں کو حراست میں لیا گیا جبکہ ایک سعودی کو مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے دکان میں کام کرنے والے ایک غیر ملکی کو اسلحہ کے زور پر لوٹا تھا۔پولیس نے شاہراہ پر نصب ٹریفک خلاف ورزی کو ریکارڈ کرنے والے ساھر سسٹم کو توڑنے اور اس کی بیٹری چرا کرفروخت کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کوحراست میں لے لیا۔