سعودی گلوکارہ کا نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل

   

ریاض : سعودی عرب میں حال ہی میں امریکی گلوکارہ الیشیا کیز کی جانب سے ایک پرانے گیت’جانی الاسمر‘ کی شاندار پرفامنگ کے بعد مملکت میں انٹرنیٹ پراس گیت کی پہلی سعودی گلوکارہ عتاب کے بارے میں بڑے پیمانے پر سرچنگ کی گئی۔امریکی گلوکارہ کی آواز میں یہ نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو سامعین کو خیال آیا کہ یہ گیت کس سعودی گلوکارہ نے پہلی بار گایا اور اس کی فن کی دنیا میں شہرت کیسی تھی؟سعودی فنکارہ “عتاب” کو سعودی عرب کی پہلی خاتون گلوکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ اپنی سریلی آواز اور مقبول شو گانے کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔عتاب کا اصل نام طروف عبدالخیر آدم طلال تھا مگر وہ اپنے شوبز کے نام ’عتاب‘ سے مشہور ہوئیں۔ 1947 میں ریاض میں پیدا ہوئیں اور 13 سال کی عمر میں، وہ فن کی دنیا میں داخل ہوئیں۔