ریاض: سعودی عرب کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کیلئے مملکت بحرین کے نوجوان منامہ سے ریاض تک پیدل سفر کرکے پہنچے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈدیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ نوجوانوں کا ایک گروپ کنگ فہد کاز وے پر دوڑتا ہوا سعودی عرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ویڈیومیں ایک نوجوان نے کہا کہ “ہم یوم تاسیس میں شرکت کیلئے بحرین سے ریاض پہنچ رہے ہیں۔ ریاض پہنچنے میں 5 دن لگیں گے‘‘۔اسی تناظر میں سماجی کارکن عبدالرحمن المطیری نوجوانوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمودار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ “بحرین کے لوگوں کو خوش آمدید، ہم ایک قابل فخر وطن اور ایک قابل فخر ملک میں ہیں۔ وہاں ایمبولینسیں موجود ہیں۔ نوجوانوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنائیں گے‘‘۔