سعودی ۔ امریکہ تعلقات ہمیشہ مثالی رہے

   

ریاض : سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو سراہا ہے۔کابینہ کا اجلاس منگل کو العلا میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا ارکین کابینہ نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو خوش ا?ئند قرا دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے سے مستقل بنیادوں پر جنگ کے خاتمے اور برادر فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد و با اختیار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔کابینہ ارکین نے مملکت کی میزبانی میں ہونے والی مختلف بین الاقوامی کانفرنسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جن میں حج کانفرنس و نمائش سرفہرست تھی۔وزیر اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ریاض میں ہونے والی کان کنی کانفرنس کے چوتھے ایڈیشن کی کارروائیوں پر بحث کی گئی جس میں 107 ارب ریال کے 126 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔کابینہ اجلاس میں بڑے اوراہم شعبوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور زرعی شعبے میں خود کفالت کی بڑھتی ہوئی شرح کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لیے مثبت قرار دیا۔