ریاض: سعودی عرب اور قطر کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد دونوں ملکوں کیلئے کئی فوائد حاصل ہوں گے۔ خاص کر ہوابازی کی صنعت کیلئے یہ اہم ثابت ہوگی۔ ماہرین تجارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب بھی اپنی برآمداتی شعبہ کو فروغ دے گا۔ ڈاکٹر صالح السطان صحافی اور سابق ماہر معاشیات نے بتایا کہ گلف کوآپریشن نے گزشتہ چند سال سے زوال کا شکار تھا۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے مل کر قطر کو نظرانداز کردیا تھا۔ اس کی وجہ سے خطے میں تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار تھیں۔ بائیکاٹ سے قبل سعودی عرب اور قطر کے درمیان باہمی معاشی سرگرمیاں عروج پر تھیں، لیکن قطر سے تعلقات کشیدہ ہوجانے کے بعد تمام معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئی تھیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خلیجی ممالک کیلئے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔