سعود نے سعید انور اوربابر کا ریکارڈ توڑدیا

   

راولپنڈی ۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹسٹ سنچری کا کھاتہ کھولتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑنے کا کام کیا۔ سعود شکیل اب کم ازکم 20 ٹسٹ اننگزکے بعد پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے سابق عظیم اوپنر سعید انور کا برسوں پرانا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ سعید انور نے 20 ٹسٹ اننگز میں 54.37 کی اوسط سے 1033 رنز بنائے تھے۔ سعود شکیل نے تقریباً 65 کی مضبوط اوسط کے ساتھ اب انورکا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابر اعظم اور سعود شکیل 20 ٹسٹ اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں بھی آگے ہیں۔ نائب کپتان نے اپنی سرزمین پر بہترین اوسط کے معاملے میں بابرکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔