حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 52 سالہ محمد حفیظ جو پیشہ سے مزدور سپوٹا باغ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل شام یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ مشتبہ طور پر ٹھوکر لگنے سے زمین پر گر پڑا جس کے سبب حفیظ کے سر پر گہرے زخم آئے اور شدید زخمی حالت میں اس شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ سعیدآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔