حیدرآباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) سعیدآباد کے علاقہ میں ایک طالبہ علم نے خودکشی کرلی جو 10 ویں جماعت کے پری فائنل نتائج سے ناخواش تھای اور لڑکی شادی کی تیاریوں سے پریشان ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ پرگنیا جو سبرامنیم نگر علاقہ کے ساکن شخص کمرایا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 10 ویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ جس نے حالیہ دنوں پری فائنل امتحان لکھا تھا اور نتائج سے مایوس تھی ۔ اس لڑکی کی شادی کیلئے اس کے والدین رشتہ بھی تلاش کرنے لگے تھے ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔