حیدرآباد : /22 ستمبر (سیاست نیوز) این آئی اے عہدیداروں نے گزشتہ ماہ اگست میں عبدالرضوان نامی شخص کو ISIS سے تعلقات کی بناء دہلی میں گرفتار کرلیا تھا ۔ این آئی اے کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ کچھ ماہ کیلئے عبدالرضوان حیدرآباد کے علاقہ سعیدآباد میں گرین ویو اپارٹمنٹ میں رہ چکا ہے جس پر آج صبح این آئی اے عہدیداروں نے اس کے فلیٹ میں تلاشی لی جس سے کچھ وقت کیلئے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی ۔ حکام کی جانب سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ تلاشی کے دوران عبدالرضوان کے فلیٹ سے کئی ضروری اور اہم دستاویزات دستیاب ہوئے ہیں ۔ عبدالرضوان کے ISIS سے گہرے تعلقات ہونے کی وجہ سے حیدرآباد میں اس کے دوستوں کے متعلق بھی حکام کی جانب سے تفصیلی معلومات حاصل کی جارہی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر انہیں بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جاسکتی ہیں۔(ش)