حسن آباد یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انسانی خون کا عطیہ سب سے برا کار خیر ہے جس کے باعث قیمتی و بیش بہا انسانی جانوں کو تلف ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ صحتمند افراد بالخصوص طلباء و نوجوانوں کو ہر سال کم از کم ایک دفعہ اپنے خون کا رضاکارانہ طور پر عطیہ دینا چاہئے تاکہ ضرورت مند افراد کی قیمتی جانوں کا تحفظ ممکن ہوسکے ۔ ان خیالات کا ا ظہار مسٹر وی ستیش کمار رکن اسمبلی حسن آباد نے آج حلقہ میں شامل سعیدہ پور منڈل مستقر پر صدر منڈل پریشد مسٹر ایس پربھاکر ریڈی کی 51 ویں جنم دن کے موقع پر مقامی 51 ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے عطیہ دئے جانے والے خون کا عطیہ کیمپ کا افتتاح انجام دیکر مخاطب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پی گوپال راؤ ضلع پریشد رکن بی وینکٹ ریڈی ، کتہ تروپتی ریڈی ، محمد امام الدین منڈل پریشد کوآپشن رکن پی پرشووردھن ریڈی ، راجیا و دیگر بھی موجود تھے ۔
روزہ داروں میں افطاری کی تقسیم
حسن آباد یکم / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سدی پیٹ کے کمراویلی منڈل کے تمام مسلم آبادی والے مواضعات و مساجد میں کل مسٹر کے راجندر ریڈی نائب صدر منڈل پریشد کمراویلی کی جانب سے مقامی روزہ داروں میں افطاری پھل میوہ جات تقسیم کئے گئے ۔ نیز روزۃ داروں سے کمروایلی منڈل کے تمام مواضعات میں خوشحالی ترقی تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے علاوہ اقطائے عالم سے مہلک مرض و متعدی کورونا وائرس کوویڈ 19 کے خاتمے کیلئے اپیل کی ۔