سعید آباد میں ایک شخص کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ سعید آباد پولیس اسٹیشن پیش آئے ایک واقعہ میں خرابی صحت کے سبب ایک شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ وی نیلسن ساکن سعید آباد کالونی اکثر شراب پیا کرتا تھا اور اس کی صحت متاثر ہوگئی تھی۔ خرابی صحت کے نتیجہ میں اس نے دلبرداشتہ ہوکر کل پھانسی لے کر اقدام خودکشی کی تھی اور اس کے افراد خاندان نے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا تھا جہاں پر وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔