سعید آباد میں بھی کئی علاقوں کی مکمل ناکہ بندی

,

   

حیدرآباد 9 اپریل ( سیاست نیو ز) پرانے شہر کے علاقے سعید آباد میں بھی پولیس و بلدیہ کی جانب سے کئی علاقوں کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ سعید آباد میں امین کالونی ‘ باقر باغ ‘ جیون یار جنگ کالونی ‘ درگاہ حضرت اجالے شاہ ‘ مسجد بخاری شاہ کی روڈ اور کو پوری طرح بند کردیا گیا ہے اور یہاں بھی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ان علاقوں میں کسی کو داخلہ اور وہاں سے کسی کو باہر آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے