سعید آباد کے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد،ریاستی وزیر ملاریڈی کا تیقن

   

حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر لیبر ملا ریڈی نے کہا کہ سعیدآباد کی سنگارینی کالونی میں 6 سال کی کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ملا ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ متاثرہ خاندان کا ہر طرح سے تحفظ کیا جائے گا اور خاطی کو سخت سزاء کیلئے عدالتی کارروائی کی جائے گی۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعہ اس مقدمہ کی یکسوئی کی جائے گی۔ ملا ریڈی نے عصمت ریزی اور قتل کے خاطی کو انکاؤنٹر کے ذریعہ سزاء دی جانی چاہیئے تاکہ سماج میں اس طرح کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔R