جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست رسم اجراء انجام دیں گے
حیدرآباد۔ 11؍جنوری۔(یواین آئی) سعید حسین کے مختلف شخصیات پر لکھے گئے خاکوں’ تبصروں اور مضامین کے مجموعہ ’’تذکرئہ مشاہیر‘‘ کی تقریب رسم اجراء دوشنبہ 14؍جنوری 2019ء کو شام 6بجے اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوگی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست رسم اجراء انجام دیں گے اور تقریب کی صدارت کریں گے ۔ جناب محمد قمرالدین صدر نشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی، ڈاکٹر عبدالقدیر بانی شاہین گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن بیدر اور جناب پروفیسر رحمت یوسف زئی ممتاز ادیب، دانشور و سابق صدر شعبہ اردو حیدرآباد یونیورسٹی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب محمد عبدالرحیم خان سابق پرنسپل اردو آرٹس کالج مشیر اعلیٰ انجمن ریختہ گویان، مولانا محمد مظفر علی صوفی ، پروفیسر مجید بیدار ممتاز ماہر تعلیم و سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ، پروفیسر محسن عثمانی ندوی ، جناب ضیاء الدین نیر معتمد مجلس تعمیر ملت و اقبال اکیڈیمی، جناب عثمان شہید ماہر قانون، دانشور اور مقبول صحافی اور ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز صحافی و ایڈیٹر ہفتہ وار گواہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر جاوید کمال معتمد عمومی انجمن ریختہ گویان نظامت کے فرائض انجام دیں گے اور جناب سعید حسین شکریہ ادا کرینگے ۔