سفارتی ویزوں پر روس ۔امریکہ میں پیشرفت کی امید:زاخروف

   

واشنگٹن : ہیوسٹن میں قونصل جنرل الیگزینڈر زخاروف نے کہا ہے کہ روس اور امریکہ کے درمیان سفارتی ویزوں کے معاملے پر بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور مزید پیش رفت کی توقع ہے۔ زخاروف نے ایک بیان میں کہا‘‘آپ کو معلوم ہے کہ ویانا میں دو طرفہ بات چیت چل رہی ہے ۔ گزشتہ ماہ سے جاری مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ گفتگو کے لیے شکریہ۔ ہمیں امید ہے کہ اس سے کچھ اور بامعنی نتائج برآمد ہوں گے ‘‘۔