بنگلور: بنگلور کے بیانرگھاٹا بیالوجیکل پارک میں بنگال ٹائیگر نے سفاری وہیکل کو اس کا بمپر پکڑ کر روکنے کی کوشش کی ہے ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ سفارتی وہیکل نے پاسنجرس سوار تھے اور شیر ان کے قریب پہنچنے کی کوشش کررہا تھا اور اس نے وہیکل کے پچھلے بمپر کو دانتوں سے پکڑ کر وہیکل کو کچھ فاصلہ تک پیچھے کھینچنے کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ تقریباً دو مہینے پیش آیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔بیٹری کے مسئلہ کے باعث وہیکل رک گئی تھی بعد میں اسے محفوظ طریقہ سے نکال لیا گیا ۔