سفر حج کیلئے راست پرواز نہ ہونے پر عازمین میں ناراضگی

   

پرواز بحال کروانے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے مداخلت کی اپیل

حیدرآباد۔27۔مئی ۔ (سیاست نیوز) حیدرآباد۔جدہ راست پرواز نہ چلائے جانے پر تلنگانہ حج کمیٹی کے توسط سے جانے والے عازمین میں شدید برہمی ہے اور کئی عازمین نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو بذریعہ واٹس ایپ اور ای ۔ میل مکتوبات روانہ کرکے حیدرآباد۔جدہ ۔راست پروازوں کیلئے مداخلت کرکے حیدرآباد سے جدہ راست پرواز بحال کروانے کا مطالبہ کیا ۔ تلگو دیشم حکومت میں چندرا بابو نائیڈو نے حیدرآباد سے جدہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا تاکہ عازمین کو سہولت ہو لیکن تلنگانہ میں بی آر ایس حیدرآباد ۔جدہ راست پروازوں کو برقرار رکھنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ دو یوم قبل ’ روزنامہ سیاست ‘نے خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ تلنگانہ کے عازمین راست جدہ نہیں پہنچیں گے بلکہ انہیں تکنیکی اعتبار سے مسقط پر توقف کرنا ہوگا۔ سیاست کے اس انکشاف کے بعد حج کمیٹی کے توسط سے جانے والے عازمین میں بے چینی پیدا ہوگئی اوروہ حج کمیٹی حکام سے رابطہ قائم کرکے اس کے متعلق دریافت کر رہے تھے جس پر انچارج اکز یکیٹیو آفیسر حج کمیٹی جناب ایم بی شفیع اللہ نے حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف اکزیکیٹیو جناب یعقوب شیخ سے رابطہ کرکے حیدرآباد کے عازمین کے مسقط میں توقف کے متعلق دریافت کیا جس پر جناب یعقوب شیخ نے روزنامہ سیاست کی خبر کی توثیق کی اور کہا کہ تلنگانہ کے عازمین راست جدہ نہیں پہنچیں گے بلکہ انہیں مسقط میں توقف کرنا ہوگاکیونکہ جس ائیر لائن کا انتخاب کیا گیا اس نے 150 مسافرین پر مشتمل چھوٹی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔م