سفر کے دوران کار میں سانپ نکلنے سے ہلچل

   

شمس آباد :۔ شمس آباد کے علاقہ تونڈ پلی کے قریب آج صبح ایک کار میں اچانک ناگ سانپ نظر آنے سے ہلچل مچ گئی ۔ تفصیلات کے بموجب شاد نگر سے حیدرآباد جانے والی کار جس میں ایک جوڑا اور ان کا ایک بیٹا سوار تھے حیدرآباد جارہے تھے کہ شمس آباد میونسپل کے علاقہ تونڈ پلی پہنچنے کے بعد ان کی کار میں اچانک ایک ناگ سانپ نظر آیا جس کو دیکھتے ہی کار کو سڑک کے کنارے روک دیا گیا اور تینوں کار سے محفوظ طریقے سے اتر گئے ۔ مقامی عوام کی مدد سے سانپ پکڑنے والوں کو طلب کرلیا گیا اور سانپ کو کار سے باہر نکال لیا گیا جس کے بعد کار سوار نے مقامی افراد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگیا ۔۔