سفلی علم : فضلہ کھانے پر مجبور کیا گیا

   

برہامپور ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سفلی علم کے نتیجہ میں اوڈیشہ کے ضلع گنجام کے گاؤں گوپرپور میں نہایت کراہیت آمیز واقعہ پیش آیا جس میں 6 ضعیف افراد کو انسانی فضلہ کھانے پر مجبور کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ مقامی لوگوں کو ان افراد پر سفلی علم کا استعمال کرنے کا شک ہوا اور انہوں نے بطور سزاء ایسی حرکت کی۔ 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔