آتماکور یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد عوام معاشی طور پر پریشان ہیں تو حکومت کی جانب سے سفید راشن کارڈس والوں کو چاول تقسیم عمل میں آئی اس موقع پر چئیرپرسن گائتری روی کمار یادو، وائس چیرمین وج? بھاسکر ریڈی، بلدیہ کمشنر کرشنیا، تحصیلدار جے کے موہن، وی آر ؤ آنند،کونسلرز شیخ محسن الدین، منڈالا راما کرشنا، پوششی، سینو اور دوسرے موجود تھے۔
مستحقین میں راشن کی تقسیم
آرمور یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرمور ڈیویڑن کے بالکنڈہ سے مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے غریب غرباء ومستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی محمد شاہد سابقہ کوآپشن ممبر پریشد نے بتایا کہ بالکنڈہ میں تحفظ ختم نبوت کی جانب سے غریب ومستحق خاندان جو مزدور پیشہ افراد ہے انکا انتخاب کیا گیا ان خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور بہت سے غریب افراد ایسے ہیں جنہیں لاک ڈاون کی وجہہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور انکا گذارا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے اہل خیر حضرات سے اس کار خیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔