سفید نایاب الو

   

حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) عام طور پر الو سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔ ہندوستان کے مختلف مقامات پر سیاہ رنگ کا الو دیکھنے کو ملتا ہے۔ مگر حیدرآباد میں نایاب قسم کا سفید الو دیکھنے کو ملا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شمالی امریکہ میں پائے جانے والے اس نایاب پرندے کو ایک شہری نے بچایا ہے۔ چکڑپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایس آر ٹی کالونی میں سفید الو اتفاق سے ایک بڑے درخت پر پتنگ کے مانجے میں پھنس گیا۔ ادھر سے گذرنے والے مقامی افراد نے اس کو دیکھا اور درخت پر لٹکنے والے سفید الو کو بچایا اور پانی پلاتے ہوئے اس کی پیاس کی بجھائی۔ فوری اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس کی جانب سے اس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو دی گئی۔ اس پرندے کو جسے مقامی لوگوں نے بچایا ہے اس کی شمالی امریکہ کے نایاب سفید الو کی حیثیت سے شناخت کی گئی۔ اس نایاب پرندے کو دیکھنے کے لئے مقامی لوگ امڈ پڑے اور حیرت سے اس کو دیکھتے رہے۔ ن