حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی گئی جس میں 17 ستمبر کو سرکاری طور پر یوم آزادی تلنگانہ منانے اور حکومت کو اس ضمن میں ہدایت دینے کی اپیل کی گئی۔ ایڈوکیٹ جناردھن گوڑ نے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی اور کہا کہ17 ستمبر حیدرآباد اسٹیٹ کے انڈین یونین میں انضمام کا دن ہے لہذا اسے سرکاری طور پر شایان شان انداز میں منایا جائے۔ درخواست گذار نے تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کی درخواست کی ہے۔ عدالت کی جانب سے اس پر ابھی سماعت باقی ہے۔R