حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے 17 ستمبر سقوط حیدرآباد کو بی جے پی سے مذہبی رنگ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اس جدوجہد سے بی جے پی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ بی جے پی نے تحریک میں حصہ لیا تھا ۔ صرف سیاسی فائدہ کیلئے بی جے پی 17 ستمبر کا استحصال کر رہی ہے جس کی سی پی آئی مذمت کرتی ہے ۔ ڈاکٹر نارائنا نے 17 ستمبر کے مجاہدین کو وظیفہ دینے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ۔ انہوںنے منشیات اسکام مجرمین کو گرفتار کرنے کامطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہشت گردی کو روکنے منشیات مافیا کا خاتمہ کرنے اور بیرونی ممالک میں موجود کالے دھن کو واپس لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اسے پورا نہیں کیا۔